تین رکنی قومی ٹیم رواں ماہ آسٹریلین اوپن اور وکٹورین اوپن سکوائش ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی

بدھ 15 جولائی 2015 12:13

تین رکنی قومی ٹیم رواں ماہ آسٹریلین اوپن اور وکٹورین اوپن سکوائش ٹورنامنٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)تین رکنی قومی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول دو سکوائش ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 22 جولائی کو آسٹریلیا روانہ ہو گی جہاں پر وہ وکٹورین اوپن اور آسٹریلین اوپن سکوائش ٹورنامنٹس میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری اور گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ہم نے تین قومی کھلاڑیوں ناصراقبال، فرحان زمان اور طیب اسلم کو وکٹورین اور آسٹریلین اوپن میں ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وکٹورین اوپن 27 سے 2 اگست تک جبکہ آسٹریلین اوپن یکم سے 2 اگست تک کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر اور سینئر کھلاڑی ان دنوں مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، کھلاڑیوں کو ہر روز نماز تراویح کے بعد سحری تک ٹریننگ دی جاتی ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔