فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں برطانیہ کے کرس فروم نے کامیابی حاصل کر لی

بدھ 15 جولائی 2015 12:13

فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں برطانیہ کے کرس فروم ..

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں برطانیہ کے کرس فروم نے کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی سائیکل ریس کا ایونٹ دسویں سٹیج تک پہنچ گیا مداحوں کی بڑی تعداد ریس دیکھنے کیلئے ٹریک پر پہنچی رائڈرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پرستاروں سے خوب داد وصول کی ، سب نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے تاہم ایونٹ کے سب سے کامیاب برطانوی رائڈر کرس فروم نے ایک مرتبہ پھر ساتھی سائیکلسٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس کی دسویں سٹیج اپنے نام کر لی ۔

انہوں نے 167 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے بائیس منٹ اور سات سیکنڈز میں عبور کیا ۔ ریس میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے رچی پورٹ اور تیسرا کولمبیا کے نائرو کوئنٹانا کا رہا ۔