اٹالین سائیکلسٹ ایوان باسو کینسر کی تشخیص ہونے کے باعث ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے دستبردار

بدھ 15 جولائی 2015 12:14

اٹالین سائیکلسٹ ایوان باسو کینسر کی تشخیص ہونے کے باعث ٹور ڈی فرانس ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)اٹالین سائیکلسٹ ایوان باسو مثانے میں کینسر کی تشخیص ہونے کے باعث رواں ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیا ریس کے سابق فاتح باسو کو فیورٹ البرٹو کونٹاڈور ٹیم کیلئے اہم خیال کیا جا رہا تھا تاہم کینسر کے باعث انہیں ریس سے دستبرداری اختیار کرنا پڑ رہی ہے اور انہوں نے علاج کیلئے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا باسو نے اپنے بیان میں کہا کہ کینسر کے باعث ٹور ڈی فرانس چھوڑنے پر دکھ ہے لیکن میں سو فیصد فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کرنے کیلئے پر اعتماد ہوں۔