کرینہ کیساتھ تصویرکا کمال، فواد نے بالی ووڈ میں قدم جمالیے

بدھ 15 جولائی 2015 12:49

کرینہ کیساتھ تصویرکا کمال، فواد نے بالی ووڈ میں قدم جمالیے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)پاکستانی اداکار فواد خان بولی وڈ میں بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد حال ہی میں کرینہ کپور خان کے ساتھ نظر آئے ہیں۔کرینہ کپور اس وقت اپنی فلم”بجرنگی بھائی جان“ کی پروموشن میں کافی مصروف ہیں البتہ فواد خان کے ساتھ وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

فواد خان نے اس وقت بالی ووڈ میں اپنی دوسری فلم”کپور اینڈ سنز“ میں کام مکمل کیا ہے۔

فواد کا بولی وڈ کا سفر نہایت دلچسپ رہا ہے وہ سب سے پہلے اداکارہ سونم کپور کے دوست بنے۔سونم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔فواد خان اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کے ہمراہ بھی دکھائی دیئے