Live Updates

کراچی : ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 12:57

کراچی : ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی ہے، قرارداد ایم کیو ایم کے رہنماؤں خالد احمد، محمد حسین اور عامر معین پیر زادہ کیا جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس کا متن یہ ہے کہ عمران خان اور پی ٹی نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی پر ملک غداری کا مقدمہ چلایا جائے، سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خا ن کے فوج کے خلاف بیانات سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.

پی ٹی آئی نے پی ٹی وی پر بھی حملہ کیا اور پاکستانی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کی جائے. ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکی عدالت کے فیصلے سے راہ فرار اختیار کیا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے بیان کا سیاق و سباق دیکھ کر بات کی جائے. انہوں نے موقف دیا کہ عمران خان نے کئی مرتبہ فوج کے خلاف بات کی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات