افتخار ٹھاکر کی مصروفیات میں اضافہ،عید الفطر کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

بدھ 15 جولائی 2015 13:17

افتخار ٹھاکر کی مصروفیات میں اضافہ،عید الفطر کے حوالے سے نجی ٹی وی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر کی مصروفیات میں اضافہ ، گزشتہ روز عید الفطر کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر عید الفطر پر پی ٹی وی سمیت پانچ مختلف ٹی وی چینلز کے شوز اور ڈراموں میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز افتخار ٹھاکر نے نجی ٹی وی چینل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔اس کے علاوہ افتخار ٹھاکر عید الفطر پر الفلاح تھیٹر میں پیش کیے جانے والے نئے اسٹیج ڈرامے میں بھی کام کریں گے ۔