جشن آزادی کے موقع پرملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، مدثر آرائیں

بدھ 15 جولائی 2015 13:35

جشن آزادی کے موقع پرملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ..

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) جشن آزادی کے موقع پر14 اگست کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر مرد اور خواتین ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، واہ کینٹ، اسلام آباد، حیدرآباد اور فیصل آباد میں ہونگے، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔