ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دعوے پورے نہ ہوسکے

دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران بیرون ملک سرمایہ کاری میں بیالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 15 جولائی 2015 13:40

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دعوے پورے نہ ہوسکے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دعوے پورے نہ ہوسکے ، مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں بیالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بیرونی سرمائے کا حجم دو ارب چھپن کروڑ ڈالر رہا جو ایک سال قبل چار ارب تینتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔ براہ راست سرمایہ کاری بھی اٹھاون فیصد کمی سے ستر کروڑ ڈالر رہی۔ ملکی سٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری بھی بانوے کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔