عالمی نمبر ایک ٹینس سٹارسرینا ولیمز کی جسامت مردوں جیسی ہے ،سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

بدھ 15 جولائی 2015 13:42

عالمی نمبر ایک ٹینس سٹارسرینا ولیمز کی جسامت مردوں جیسی ہے ،سوشل میڈیا ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ان دنوں سوئیڈن کے ساحلوں پر فرصت کے لمحات گزار رہی ہیں تاہم یہاں بھی وہ اپنے ذہن کو ان تبصروں سے آزاد نہیں کرسکی ہیں جو کہ حال ہی میں انہیں سننے کو ملے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ ساحل پر تفریح تفریح میں انہوں نے اس کا بھرپور جواب بھی تیار کیا ہے اور ایک پرکشش فوٹو شوٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ان کی جسامت بھدی اور مردانہ ہرگز نہیں ہے۔

سرینا ولیمز کے ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر حال ہی میں کسی دل جلے نے انٹرنیٹ پر تبصرہ کیا تھا کہ سرینا کی جسامت مردانہ ہے، اور وہ مردوں جیسی لگتی ہیں، اس لئے وہ ہر بات جیت جاتی ہیں۔ اس کے بعد سے انٹرنیٹ پر یہ بحث چھڑ گئی کہ سرینا کی جسامت بھدی اور مردانہ ہے کہ نہیں۔

(جاری ہے)

معاملہ اس حد تک آگے بڑھا کہ ہیری پوٹر سیریز لکھنے والی جے کے رولنگ بھی میدان میں کود پڑیں اور سرینا کی حمایت کرنے لگیں۔

سرینا تاحال معاملے پر خاموش تھیں تاہم انٹرنیٹ پر اٹھنے والے اس طوفان کی انہیں بھی خوب خبر تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بکنی فوٹو شوٹ کروایا اور اس کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی ْ جس سے انہوں نے اس تاثر کو ختم کردیا ہے کہ وہ مردوں جیسی لگتی ہے ۔ ساتھ ہی سرینا نے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کی آئی بروز بھی بنی ہوئی ہیں۔ ان کے خلاف آئی بروز نہ بنوانے پر بھی الٹے سیدھے تبصرے کئے جارہے تھے۔اس کے ساتھ ہی سرینا نے یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں بنی ہوئی آئی بروز نہیں پسند ہیں لیکن نفرت کرنے والوں اس بار تم لوگ جیت گئے ہو۔