محمد عرفان کا خوف ، سری لنکن بیٹسمینوں کی میچ شروع ہونے سے قبل خصوصی پریکٹس

بدھ 15 جولائی 2015 13:43

محمد عرفان کا خوف ، سری لنکن بیٹسمینوں کی میچ شروع ہونے سے قبل خصوصی ..

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل سری لنکا کے بلے بازوں نے محمد عرفان کی اچھال لیتی ہوئی گیندوں کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ناکامی کی ایک وجہ محمد عرفان کی باؤلنگ تھی۔ دراز قد فاسٹ باؤلر کی شارٹ پچ گیندوں نے سری لنکن بلے بازوں کا ناک میں دم کر دیا۔ اوپنرز کوشال پریرہ اور تیلکرتنے دلشان محمد عرفان کے سامنے بے بس نظر آئے ، دوسرے ون ڈے میچ کے لیے سری لنکا کے بلے بازوں نے عرفان کی اچھال لیتی ہوئی گیندوں کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کی ہے۔