پاک سری لنکا دوسرا ون ڈے ملک کے مختلف شہروں میں جواری متحرک رہے

بدھ 15 جولائی 2015 13:58

پاک سری لنکا دوسرا ون ڈے ملک کے مختلف شہروں میں جواری متحرک رہے

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ پر سرگودھا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جواری متحرک رہے اور میچ پر کروڑوں روپے کا جواء کھیلا گیا ڈے اینڈ نائٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی جیت پر جواء کھیلا گیا پاکستان ایک میچ جیت کر برتری حاصل کئے ہوئے تھے جس پر جواریوں نے پاکستان کا ریٹ 50 جبکہ سری لنکا کا 40 مقرر کررکھا تھا جواری موبائل فون اور مختلف ذرائع سے میچ پر جواء لگاتے رہے جبکہ پولیس رمضان المبارک اور عید کی آمد کے پیش نظر بازاروں میں مصروف رہی۔