ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی میں پاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکا برتری حاصل کرلی

بدھ 15 جولائی 2015 14:01

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی میں پاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی میں پاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکا برتری حاصل کرلی، عقیل خان اورسامرافتخارنے اپنے حریفوں کوشکست دیدی۔ جکارتہ میں ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوسیکنڈ راوٴنڈ ٹائی کے افتتاحی روزپاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پہلے سنگلزمیں پاکستان کے نمبرون ٹینس پلئیرعقیل خان نے آدتیا ساسونگ کو،، کوچارسیٹ کے سخت مقابلے میں دوچھ، چھ تین، سات پانچ اورچھ صفر سے مات دی، دوسر ے سنگلزمیں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامرافتخارنے دوسیٹ کے خسارے کے باوجود ڈیوڈ سوسانتوکوزیرکرلیا۔

سوسانتونے پہلے دوسیٹ چھ تین اورسات چھ سیجیت لئے لیکن سامرنے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ چھ چار، سات پانچ اورچھ صفرسے جیت کرپاکستان کودوصفرکی برتری دلادی،، ٹائی کے دوسر ے روزڈبلزمقابلہ ہوگا۔