کویت خود کش حملہ ‘3 پاکستانیوں سمیت 29 پر فرد جرم عائد کردی گئی

بدھ 15 جولائی 2015 14:07

کویت خود کش حملہ ‘3 پاکستانیوں سمیت 29 پر فرد جرم عائد کردی گئی

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) کویت نے گزشتہ ماہ ایک مسجد پر ہونے والے خود کش حملے کے جرم میں 29 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرد جرم عائد کیے جانے والے افراد میں سات افراد کا تعلق کویت ‘پانچ سعودی عرب اور تین کا پاکستان سے ہے جبکہ ان میں 13 بدو بھی شامل ہیں جن کی کوئی ریاست نہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد میں سے 24 کو کویت میں رکھا گیا ہے دیگر پانچ کی غیر حاضری میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔دولت اسلامیہ سے منسلک ایک گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں رواں سال مئی میں اہل تشیع افراد کی ایک مسجد کو ہدف بنایا گیا تھا۔ پیر کے روز کویتی کابینہ نے مستقل بنیادوں پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ ہے

متعلقہ عنوان :