داعش سے لڑنے کیلئے سلویسٹر اسٹالون میدان میں کود پڑے

بدھ 15 جولائی 2015 14:23

داعش سے لڑنے کیلئے سلویسٹر اسٹالون میدان میں کود پڑے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)دنیا بھر میں اس وقت داعش کے چرچے ہیں جس کی وجہ ان کی عسکریت پسندانہ سرگرمیاں ہیں جس کے دوران لوگوں کو انتہائی بے رحمی سے ہلاک بھی کردیا جاتا ہے اور اب ان سے نمٹنے کے لیے کوئی اور نہیں مشہور زمانہ ہیرو ریمبو میدان میں اتر رہے ہیں۔جی ہاں سلویسٹر اسٹالون نے نئی ' ریمبو' فلم کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس میں ولن کا کردار کوئی اور نہیں داعش گروپ ادا کرے گا جسے دنیا بھر میں اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کامک کون نامی فیسٹیول کے دوران سلویسٹر اسٹالون نے کہا کہ ہم شوٹنگ کے لیے عراق اور شام کے ان حصوں کا ٹیموں کے ذریعے جائزہ لے رہے ہیں جو داعش کے مضبوط گڑھ ہیں اور ہم مقامی افراد کے ساتھ مل کر اب تک کی سب سے بہترین اور حقیقت سے قریب تر ریمبو فلم بنانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریمبو سیریز کے اس حصے کا نام لاسٹ بلڈ رکھا جائے گا جس کی شوٹنگ رواں برس کے اوائل میں شروع ہونا تھی تاہم وہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اس سیریز کا آخری حصہ ریمبو 2008 میں ریلیز ہوا تھا اور اب سلویسٹر اسٹالون اپنے 2 اہم کرداروں والی فلمیں یعنی روکی اور ریمبو کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔روکی بالبوا سیریز کے نئے حصے کو رواں سال کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ریمبو : لاسٹ بلڈ 2016 میں کسی وقت سینما اسکرینوں کا حصہ بنے گی