ڈیوس کپ سیمی فائنل، انڈونیشیا نے ڈبلز مقابلے میں پاکستان کو شکست دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جولائی 2015 14:52

ڈیوس کپ سیمی فائنل، انڈونیشیا نے ڈبلز مقابلے میں پاکستان کو شکست دیدی

جکارتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) ڈیوس کپ سیمی فائنل کے ڈبلز مقابلے میں انڈونیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی برتری 2-1رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور عابد علی خان انڈونیشیا کے کرسٹوفر رنگکاٹ اور سونو واحیو تریجاتی کے مقابل آئے۔ انڈونیشن جوڑی نے 3گھنٹے اور 29جاری رہنے والے مقابلے کے بعد پاکستانی حریفوں کو 4-6،7-5،6-3،3-6اور 6-3سے مات دے کر سیمی فائنل میں پاکستان کی برتری کم کر کے 2-1کر دی۔ ڈیوس کپ سیمی فائنل کے فاتح کا فیصلہ جمعرات کو ریورس سنگل مقابلوں کے بعد ہو گا۔