دوستانہ میچ ، لیور پول نے تھائی آل سٹارز کو 0 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا

بدھ 15 جولائی 2015 14:56

دوستانہ میچ ، لیور پول نے تھائی آل سٹارز کو 0 کے مقابلے میں 4 گول سے ..

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) فٹبال کلب لیور پول اور تھائی آل سٹارز کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا فٹبال میچ لیور پول نے 4-0 سے جیت لیا ۔ تھائی لینڈ میں فٹبال کلب لیور پول اور تھائی آل سٹارز کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کے باجود دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ لیور پول نے چھوٹی ٹیم کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی ۔ میزبان ٹیم لیور پول کیخلاف گول سکور کرنے کی سر توڑ کوشش کرتی رہی لیکن کامیابی نہ ملی ۔