مسجد کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے چندہ اکٹھاکرنے والے 4افراد گرفتار

بدھ 15 جولائی 2015 15:39

مسجد کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے چندہ اکٹھاکرنے والے 4افراد گرفتار

اٹک۔ 15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) مسجد کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے چندہ اکٹھاکرنے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مسجد کمیٹی جامعہ مسجد غوثیہ اخلاص غلام صدیق ولد اللہ دین ساکن اخلاص پنڈی گھیب نے پولیس کو درخواست دی کہ منصب خان، محمد عرفان، ملک ممتاز اور عامر شہزاد دھوکہ دہی کے ذریعے مسجد کے نام پر چندہ اکٹھا کرتے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں․ پنڈی گھیب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر238 کے تحت دفعہ 420کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔