جمعتہ الوداع کوہفتہ وار کاروباری تعطیل سے مستثنٰی قرار دیدیا گیا

بدھ 15 جولائی 2015 15:42

جمعتہ الوداع کوہفتہ وار کاروباری تعطیل سے مستثنٰی قرار دیدیا گیا

فیصل آباد ۔15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے ماہ صیام کے آخری عشرہ میں کل17جولائی کو آنے والے جمعتہ الوداع کوہفتہ وار کاروباری تعطیل سے مستثنٰی قرار دے دیاہے۔فیصل آبادڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ یہ اقدام عوام الناس کی عید الفطر کے سلسلہ میں خرید و فروخت کی سہولت کی فراہمی کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرز لیبراور متعلقہ لیبر انسپکٹر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعتہ الوداع کے روز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود کاروباری مراکز ، دوکانیں ، شاپنگ سنٹرز ، جنرل سٹورز ،گارمنٹس شاپس اور دیگر دوکانات کھولنے والوں کے خلاف چالان سمیت کسی قسم کی کاروائی سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کوئی زیادتی یا بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائیگی۔