اسلام آباد : بر طانوی اخبار کی خبر پر با ضابطہ رد عمل کچھ دیر میں ظاہر کروں گی۔ کپتان کی اہلیہ ریحام خان

آفیشل ویب سائٹ پر کوائف تبدیل کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 15:49

اسلام آباد : بر طانوی اخبار کی خبر پر با ضابطہ رد عمل کچھ دیر میں ظاہر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : کپتان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کی ڈگری سے متعلق خبر پر کچھ دیر میں رد عمل جاری کروں گی. ریحام خان نے کہا کہ میں کلاسز لینے اور چھوڑنے کی تفصیلات بھی بتا سکتی ہوں. یاد رہے کہ آج صبح برطانوی اخبار نے خبر شائع کی تھی کہ براڈ کاسٹ جرنلزم میں ریحام خان کی ڈگری مشکوک ہے.

(جاری ہے)

جس سے متعلق کوئی رد عمل دینے کی بجائے ریحام خان پاکستانی میڈیا پر برس پڑیں. تاہم اب ریحام خان کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق کچھ دیر میں رد عمل دوں گی.

دوسری جانب ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر دئے گئے کوائف میں اپنی یونیورسٹی کا نام بھی تبدیل کر دیا ہے . اس سے قبل یونیورسٹی کا نام لنڈ سے درج تھا جو اب بدل کر گرمسبی انسٹی ٹیوٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق لنڈسے یونیورسٹی سے متعلق ریحام خان نے اپنا ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :