پی سی بی عید الفطر کے بعد سپیڈ سٹار پروگرام متعارف کرائے گا

بدھ 15 جولائی 2015 15:53

پی سی بی عید الفطر کے بعد سپیڈ سٹار پروگرام متعارف کرائے گا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عید الفطر کے بعد سپر سپیڈ سٹار پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ ملکی کرکٹ کے نئے ستارے ڈھونڈنے کے لئے 23 جولائی سے پی سی بی پشاور سے نئے سپر سپیڈ سٹار پروگرام کو شروع کر رہا ہے جہاں رفتار کے بادشاہ کی تلاش شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

سپر سپیڈ سٹار کی تلاش 27 جولائی کومیرپور،29 کو ملتان ،30 کو سکھر اور کوئٹہ میں ہوگی اور فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے دو ہفتے لیجنڈری وسیم اکرم کی رہنمائی میں گزاریں گے ۔ سپر سپیڈ سٹار پروگرام میں پی سی بی کو الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کا اشتراک بھی حاصل ہے اور سب سے زیادہ سپیڈ اور ٹیلنٹ والا فاسٹ باؤلر تین لاکھ روپے کا نقد انعام بھی جیتے گا ۔