پاک ایران گیس پائپ لائن پرکام جلد شروع ہوگا،شاہد خاقان

بدھ 15 جولائی 2015 15:56

پاک ایران گیس پائپ لائن پرکام جلد شروع ہوگا،شاہد خاقان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے،وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہونے کا دارومدار ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہد ے پرہے،انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت پاکستان کواپنی سرحدی حدود کے اندر 700کلومیٹر پائپ لائن بچھانی ہے جس میں 2سے ڈھائی سال لگ سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :