اسلام آباد : تعلیمی اسناد کے سکینڈل پر ریحام خان کا آفیشل بیان سامنے آ گیا۔

کبھی دعوی نہیں کیا کہ میرے پاس براڈ کاسٹ جر نلزم کی ڈگری ہے، ریحام خان کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 16:42

اسلام آباد : تعلیمی اسناد کے سکینڈل پر ریحام خان کا آفیشل بیان سامنے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : تعلیمی اسناد کے اسکینڈل پر نیشنل بھابھی ریحام خان کا آفیشل بیان سامنے آ گیا ہے. ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ میرے پا س براڈ کاسٹ جر نلزم کی کوئی ڈگری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہاہے اور یہ مجھے اور میرے خاندان کو خوفزدہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے جناح کالج پشاور سے بی اے کیا اور بی اے کے بعد میں نے براڈ کاسٹ میڈیا میں ایک سال کا ڈپلومہ گرمز بی یونی ورسٹی کے میڈیا سینٹر سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بر طانوی اخبار میں دی گئی خبر بے بنیاد ہے۔ خبر میں رپورٹر کی جانب سے محنت نظر نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر الزام لگائے جانے کا وقت بہت اہم ہے. الزام اس وقت لگایا گیا جب برطانیہ میں ایک ہائی پروفائل کیس کا معاملہ چل رہا ہے. میڈیا میری ڈگری کی بجائے اس ہائی پروفائل کیس کو رپورٹ کرے.

متعلقہ عنوان :