اسلام آباد : بھارتی جاسوس ڈرون ؛ پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 17:03

اسلام آباد : بھارتی جاسوس ڈرون ؛ پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ بھمبر میں بھارت کا جاسوس ڈرون پاک فوج نے مار گرایا .

(جاری ہے)

جس پر دفتر خارجہ نے رد عمل کا اظہا رکیا ہے. دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے. دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر سے ڈرون کی ایل او سی کی خلاف ورزی پر باز پرس ہو گی.