سعودی عرب کی جیل ’ بریمان ‘ میں قیدیوں کو بذریعہ ڈرون منشیات فراہمی کی سازش کا انکشاف

بدھ 15 جولائی 2015 17:23

سعودی عرب کی جیل ’ بریمان ‘ میں قیدیوں کو بذریعہ ڈرون منشیات فراہمی ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) سعودی عرب میں جدہ کی ایک مشہور جیل ’ بریمان ‘ میں قیدیوں کو بذریعہ ڈرون منشیات کی فراہمی کی سازش کا انکشاف ہو ا ہے ۔ سعودی پولیس نے اس سلسلے میں تین بھائیوں اور چار دوسرے افرادکو گرفتار کیا ہے گرفتار ہونے والوں میں ایک لبنانی شخص بھی شامل ہے جس نے مقامی افراد کو چینی ساخت کا ڈرون جو سعودی عرب میں ممنوع ہے فروخت کیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ ریڈیو کنٹرول ڈرون تھا جس جیل کے پارکینگ ائریا سے بھیجا جاتا تھا ، اور جیل کی چھت پر اتار ا جاتا تھا جسے جیل کے کنٹرول ٹاور سے دیکھا گیا ، اس ڈرون کے ذریعے بھیجی گئی منشیات جس میں حشیش، اور دوہزار نشہ آور گولیاں تھیں قبضے میں لیکر مجرموں کو گرفتا کرلیا گیا منشیات فراہم کرنے والے گروہ کا سرغنہ جیل میں کچھ قیدیوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور منشیات کی رقم اپنے نام بنک میں مختلف اکاؤنٹس میں جمع کرواتا تھا۔