دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو288 رنز کا ہدف دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 جولائی 2015 18:06

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو288 رنز کا ہدف دے دیا

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی۔2015ء) پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو288 رنز کا ہدف دے دیا اور ان کے 8کھلاڑی آوٴٹ ہوئے تھے، پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے 79،محمد رضوان نے52، شعیب ملک نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بناتے ہوئے51رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پتھیرانانے2وکٹیں حاصل کیں۔