اولمپئن اصلاح الدین وڈاکٹر محمد علی شاہ سیون اے سائیڈ رمضان ہاکی ٹورنامنٹ اصلاح الیون نے جیت لیا

بدھ 15 جولائی 2015 18:36

اولمپئن اصلاح الدین وڈاکٹر محمد علی شاہ سیون اے سائیڈ رمضان ہاکی ٹورنامنٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) اولمپئن اصلاح الدین وڈاکٹر محمد علی شاہ سیون اے سائیڈ رمضان ہاکی ٹورنامنٹ اصلاح الیون نے جیت لیا ہے، فائنل میں ڈاکٹر شاہ الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ٹائٹل کا حصول ممکن بنایا، پاکستان کے شہرہ آفاق اولمپئن شہبازسینئر نے بحیثیت مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے۔ اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی، جس کے فائنل میں اصلاح الیون اور ڈاکٹرشاہ الیون نے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی فائنل دیگر میچز کے مقابلے زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا جہاں اصلاح الیون نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حماد اور عبدالوہاب نے گول اسکورکئے جبکہ ڈاکٹر شاہ کی جانب سے واحد گول شہباز شاہ نے اسکورکیا، ٹورنامنٹ میں مسرت الیون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اولمپئن شہبازسینئر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں قومی کھیل کا مستقبل روشن ہے اور نوجوان کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہے اس لئے آپ جتنی محنت اورلگن کھیل میں دکھائینگے کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گیں، بہت جلد ہاکی پھر سے اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی۔ اختتامی تقریب میں اولمپئن اصلاح الدین، کامران اشرف، سید سمیر حسین، محمد عرفان سینئر، سید صغیر حسین، مسرت حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :