سپر ماڈل ایان علی کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیےگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جولائی 2015 19:10

سپر ماڈل ایان علی کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیےگئے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) سپر ماڈل ایان علی کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیےگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار معروف ماڈل ایان کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیےگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضمانتی مچلکوں کی منظور کے بعد رہائی کے روبکار جاری کردیے گئے ہیں۔ ضمانتی مچلکوں پر سیشن جج بہادر خان کی رہائش گاہ پر جاکر دستخط کروائے گئے۔ عدالتی وقت ختم ہو جانے کے باعث ضمانتی مچلکوں پر سیشن جج کی رہائش گاہ پر جاکر دستخط کروانا پڑے۔ ایان علی کے ضمانتی مچلکوں کو منظوری کیلئے خصوصی طور پر نجی پرواز کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :