Live Updates

سوچ رہا ہوں کہ آخر اس وقت پر ریحام خان کی ڈگری کا ایشو کیوں کر بنایا گیا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جولائی 2015 20:46

سوچ رہا ہوں کہ آخر اس وقت پر ریحام خان کی ڈگری کا ایشو کیوں کر بنایا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ آخر اس وقت پر ریحام خان کی ڈگری کا ایشو کیوں کر بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کی مبینہ جعلی ڈگری کے حوالے سسے کہا ہے کہ ریحام خان نے ڈگری کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ ریحام خان نے جب اس ڈگری کی بنیاد پر کوئی نوکری لی ہی نہیں تو یہ کوئی ایشو کیسے ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایشو تو تب ہوتا جب ریحام اس ڈگری کی بنیاد پر کوئی نوکری لینے جاتیں۔ ریحام خان نے اپنی ڈگری اور کورس کا کوڈ بتا دیا ہے جو تصدیق کرنا چاہے وہ کرسکتا ہے۔ اگر ریحام کی ڈگری جعلی ہوتی تو بی بی سی جیسا اداراہ انہیں نوکری نہ دیتا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ آخر اس وقت پر ریحام خان کی ڈگری کا ایشو کیوں کر بنایا گیا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ریحام خان سیاست میں نہیں آنا چاہتیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :