شادی کے موقع پر موت کی تصاویر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 جولائی 2015 21:12

شادی کے موقع پر موت کی تصاویر

پنگول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2015ء)شادی کا موقع زندگی میں باربار نہیں آتا۔ اس لیے نئے شادی شدہ جوڑے کی کوشش ہوتی ہے کہ اُن کی تصاویر سب سے بہترین ہوں۔ بہت سے جوڑے کبھی کسی فلم کی تھیم پر تصاویر بنواتے ہیں تو بہت سے کسی مشہور مقام پر۔ پنگول، سنگاپور سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے تو انتہا کر دی۔ انہوں نے تابوتوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

29 سالہ جینی تے اور 30 سالہ ڈیرن چینگ دونوں پیشے کے لحاظ سے تجہیز و تکفین کا کام کرتے ہیں۔موت ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔ اسی لیے شادی کے موقع پر انہوں نے تابوتوں کے ساتھ اور قبرستان کے پس منظر میں اپنی تصاویر بنائیں۔جینی کا کہنا ہے کہ لوگ موت کو مشکل نہ سمجھیں بلکہ اسے آرام دہ سمجھیں۔جینی کا باپ تجہیز و تکفین کے حوالے سے علاقے میں کافی مشہور تھا، وہ غریب افراد اور مقتولین کی آخری رسومات کے انتظام کیا کرتا تھا۔ڈیرن بھی چاہتا ہے کہ لوگ موت سے خوفزدہ نہ ہوں۔ ڈیرن نے بچوں کے لیے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس کا نام ہے “دادا ابو کہاں گئے”۔