ماڈل ایان علی کی آج رہائی کھٹائی میں پڑ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جولائی 2015 21:29

ماڈل ایان علی کی آج رہائی کھٹائی میں پڑ گئی

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) مشہور ماڈل ایان علی کی آج رہائی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل ایان علی کی آج رہائی کھٹائی میں پڑ گئی ہے ۔ ایان علی کی رہائی کے روبکار اڈیالہ جیل نہیں پہنچ پائے ہیں۔

(جاری ہے)

سول جج نے ایان علی کی رہائی کے روبکار جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سول جج کا کہنا ہے کہ قانون عوام و خواص سب کیلئے برابر ہے۔ کسی کو بھی خصوصی رعیات نہیں دی جاسکتی۔ سول جج کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روح پر عمل کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے روبکار ٹرائل کورٹ کے حاصل کرنے کا حکم دیا تھا۔ کل ٹرائل کورٹ کے جج رہائی کے روبکار جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :