پیر محل، پنجاب بھرمیں کھلوناپستول کے استعمال پرپابندی کے باوجودپیرمحل میں دکانوں پرسرعام فروخت جاری

بدھ 15 جولائی 2015 22:40

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پنجاب بھرمیں کھلوناپستول کے استعمال پرپابندی کے باوجودپیرمحلمیں دکانوں پرسرعام فروخت جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب بھرمیں کھلونا پستول کے استعمال پرپابندی عائد کررکھی ہے لیکن پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں عید کے قریب آتے ہی کھلونا پستول کی سرعام فروخت جاری ہے کھلوناپستول جوکہ بظاہر اصل دکھائی دیتی ہے اور کسی بھی واردات میں باآسانی استعمال ہوسکتی ہے کی خریدوفروخت عید کے دنوں میں زیادہ ہوجاتی ہے اوربچوں کی بڑی تعداد ٹی وی چینلز پرمختلف پروگرامز دیکھ کر ان پستولوں کوخریدتے ہیں اورآپس میں فائرنگ کرتے ہیں جس کے باعث پستول میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے چھرے سے بچوں کے آنکھیں یاجسم کاکوئی اورحصہ زخمی ہونے کااحتمال ہوتاہے یہ نقلی پستول اکثرشہربھرکی منیاری کی دکانوں پرسرعام فروخت کی جاری ہے شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیاہے ۔