مہاراشٹر میں فلم ”بن روئے“کی ریلیز روک دی گئی

جمعرات 16 جولائی 2015 11:11

مہاراشٹر میں فلم ”بن روئے“کی ریلیز روک دی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)بھارت میں ایک سخت گیر تنظیم کے احتجاج کے بعد فلم ڈسٹریبیوٹر نے عید کے موقع پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم 'بن روئے کی مہارشٹرا میں ریلیز روک دی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق مہارشٹرا کے سوا”بن روئے“کی نمائش پورے ملک میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہندوستان کے سینما گھروں میں پاکستانی فلم ”بن روئے“ ہم ٹی وی کے ذیلی ادارے ایم ڈی فلمز کی جانب سے پیش کی جارہی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہم فلم کے درید قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی ہندوستان میں ریلیز نہ ہونے پر افسوس ہے تاہم یہ مسئلہ ہندوستان کی صرف ایک ریاست میں ہے۔