کرینہ کپور کا فلم میں ذہنی مریضہ کاکردار ادا کرنے سے صاف انکار

جمعرات 16 جولائی 2015 11:11

کرینہ کپور کا فلم میں ذہنی مریضہ کاکردار ادا کرنے سے صاف انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)ایک تو فلم کوئی ہٹ نہیں ہورہی اس پر بھی کرینہ کپور کے نخرے ساتویں آسمانوں پر ہیں۔ ذہنی مریضہ کا کردار ملا لیکن صاف انکار کردیا۔چھوٹے نواب کی بیگم رانی بھی ضرورت سے زیادہ نواب ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار راج کمار گپتا نے نئی فلم کے لیے جس میں بے بو کا کردار ہے سائن کیا ذہنی طور پر بیمار حسینہ کا لیکن کیا کہنے اداکارہ کے جنہوں نے پہلے تو کی ہاں اور جب فلم کی عکس بندی ہونے والی تھی شروع تو انکارکردیا۔بے بو کا کہنا ہے کہ ذہنی مریضہ کے روپ میں آنے کیلئے خود کو تیار نہیں سمجھتیں اسی لیے منع کیا ہے۔ اب کرینہ کے انکار کے بعد ہدایتکار ڈھونڈ رہے ہیں نئی اداکارہ جو اس کردار میں انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھے۔