راولپنڈی : بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 11:19

راولپنڈی : بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015ء ) : آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے.

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں کا تعلق ملانا اور صالح پور سے تھا جبکہ شہید افراد میں غلام مصطفیٰ، راحت اور بوٹا شامل ہیں. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے 5 شہری زخمی بھی ہوئے جبکہ راولا کوٹ میں نیزہ پیر پر بھی بھارتی فائرنگ سے 18 سالہ زرینہ بی بی شہید ہوئی.