مجھے نشو بیگم کہلوانا اچھا نہیں لگتامجھے لوگ نشو جی کہا کریں‘ اداکارہ نشو

جمعرات 16 جولائی 2015 11:36

مجھے نشو بیگم کہلوانا اچھا نہیں لگتامجھے لوگ نشو جی کہا کریں‘ اداکارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مجھے نشو بیگم کہلوانا اچھا نہیں لگتامجھے لوگ نشو جی کہا کریں،مجھے اس بات کا بخوبی علم ہے کہ لوگ مجھے احترام سے نشو بیگم کے طو رپر بلاتے ہیں مگر پتہ نہیں مجھے اس سے کیوں چڑ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے مجھے اپنی والدہ کی بڑی سپورٹ رہی اس دوران میرے بچوں کو میری والدہ اور میری بہنوں نے بھرپور توجہ دی اور پھر بعد میں میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنی بچوں کی بہترین پرورش کی جانب کردی اور ہرممکن طریقے سے ان کی بہترین تربیت کے بعد بچوں کی شادی کرکے خوش ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے انڈسٹری کے بھرپور عروج کا دور دیکھا ہے آج اس کی حالت زار دیکھ کر دل دکھی ہوتا ہے ۔میری دعا ہے کہ فلم انڈسٹری جلد اپنے مقام واپس آجائے ۔