ناموراداکار ندیم بیگ 19جولائی کو اپنی 74ویں سالگرہ منائیں گے

جمعرات 16 جولائی 2015 11:39

ناموراداکار ندیم بیگ 19جولائی کو اپنی 74ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری میں اداکاری کا ٹرینڈ سیٹ کرنے والے ناموراداکار ندیم بیگ 19جولائی (اتوار ) کو اپنی 74ویں سالگرہ منائیں گے ۔سوشل میڈیا کے مطابق اداکار ندیم 19جولائی1941ء کو آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام نذیر بیگ ہے وہ فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کیلئے آئے تھے۔

مگر وہ گلوکار کو تو نہ بن سکے مگر فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے فلم ”چکوری“سے کریئر کا آغازکیا یہاں سے ان کی کامیاب فنی زندگی کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی طرح کے کردار کیے۔1974ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”آئینہ“ ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے کراچی سرکٹ میں چار سو ایک ہفتے نمائش کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی فہرست میں ”اناڑی، پہچان، لاجواب اور قربانی، دہلیز، سہرے کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول سمیت دیگر یادگار فلمیں شامل ہیں۔فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد ندیم نے ٹیلی وژن کے ڈراموں میں اداکاری میں مصروف ہیں ۔اداکار ندیم 19جولائی کو کراچی میں اپنے فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائیں گے ۔