سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی چوری شدہ معلومات کی خرید و فروخت سے متعلق پہلا عالمی منظم گروہ پکڑا گیا ، ایف بی آئی

جمعرات 16 جولائی 2015 11:48

سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی چوری شدہ معلومات کی خرید و فروخت ..

واشنگٹن ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی چوری شدہ معلومات کی خرید و فروخت سے متعلق پہلا عالمی منظم گروہ پکڑا گیا ۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈارکوڈ نام سے قائم اس زیر زمین عالمی آن لائن تجارتی فورم کے خلاف آپریشن شورائڈڈ گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھا۔

ایف بی آئی کے مطابق سائبر کرائم میں ملوث جن 70 افراد کے خلاف شواہد جمع کئے گئے ہیں ان میں سے 12 کا تعلق امریکہ سے ہے جن کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ بقیہ بیشتر اراکین کے خلاف سرچ وارنٹ جاری کردئے گئے ہیں۔ملزمان اس فورم کو دنیا بھر میں چوری شدہ ڈیٹا، کریڈیٹ کارڈ کی معلومات اور آن لائن ٹولز کی خرید و فروخت اور تجارت کے لئے استعمال کررہے تھے۔