بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

جمعرات 16 جولائی 2015 11:54

بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

ہرارے ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) بھارت اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی 20 سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے تو دوسری جانب شکست خوردہ زمبابوین ٹیم ٹی 20 سیریز جیت کر ون ڈے سیریز میں ناکامیوں کا داغ دھونے کیلئے بے تاب ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔