قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 16 جولائی 2015 11:55

قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔16جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے آٹھ، آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔