قومی سکواش ٹیم کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 جولائی سے شروع ہوگا

جمعرات 16 جولائی 2015 11:58

قومی سکواش ٹیم کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔16جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 جولائی کومصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگا۔ ایک دن تربیت کے بعد قومی ٹیم عالمی جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن میں شرکت کیلئے 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نوازکے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں2 سینئر اور 6 جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں میں ناصر اقبال اور فرحان زمان جبکہ جونیئر کھلاڑیوں میں طیب حسن ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت ‘ احسن ایاز اور ذیشان خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 25 سے 27 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ قومی جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔