ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل اختتام پذیر ہوگا

جمعرات 16 جولائی 2015 12:03

ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل اختتام پذیر ہوگا

اسلام آباد ۔16جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے زیراہتمام قومی فٹ بال ویمن لیگ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراؤنڈ میں جمعہ کو اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 35 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے 28 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز شاہداحمد خان اورعبدالوحید جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں، اور تربیتی کیمپ کا تیسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا۔