راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی رہائی کا عمل حتمی مراحل میں، اپنا سامان قیدی خواتین میں تقسیم کر دیا۔ قیدیوں کو عیدی بھی دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 12:13

راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی رہائی کا عمل حتمی مراحل میں، اپنا سامان ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015ء ) : ماڈل گرل ایان علی آج رہائی کے لیے پر امید ہیں. ایان علی کی رہائی کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے. ڈالر گرل نے عید کے موقع پر قیدیوں کو عیدی بھی دی. ذرائع کے مطابق ڈالر گرل نے عیدی پاکستانی کرنسی میں دی.

(جاری ہے)

بیڈ شیٹس، جوتے، کپڑے اور ہینڈ بیگز خدمت گار قیدی خواتین میں بانٹ دئے تاہم ماڈل ایان علی کا میک اپ اور پر فیومز لینے کے لیے جیل کی خواتین اہلکاروں سمیت دیگر قیدی خواتین کوشاں ہیں.

جیل ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی ساتھ قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں.

یاد رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان کی رہائی کا روبکار لے کر عدالتی اہلکار اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے ، تاہم اب کسی بھی وقت ماڈل ایان علی اسیری سے نجات پا سکتی ہیں.

متعلقہ عنوان :