پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تنازع سے قومی کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے

ٹیم آئندہ ماہ ہونیوالی ساف انڈر سکسٹن چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی

جمعرات 16 جولائی 2015 12:25

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تنازع سے قومی کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دو دھڑے بن جانے اور پی ایف ایف ،حکومت تنازعہ کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان فٹبال ٹیم آئندہ ماہ ہونیوالی ساف انڈر سکسٹن چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری احمد یار لودھی کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ گروپ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کررکھا ہے، جس کی وجہ سے پی ایف ایف کے تمام ریکارڈز اور اکاونٹس پی ایف ایف کے پاس نہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی انڈر سکسٹن ٹیم سات اگست سے بنگلہ دیش میں ہونیوالی ساف فٹبال چیمپئن شپ نہیں کھیل سکے گی، احمد یار لودھی نے بتایا کہ حالیہ تنازعات کی وجہ سے ویمن انٹر کلب چیمپئن شپ اور پہلی ویمن پریمیئر لیگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔