پہلے10اوورزمیں سورنزبننے سے میچ میں واپسی مشکل ہوئی ‘اظہرعلی

جمعرات 16 جولائی 2015 12:41

پہلے10اوورزمیں سورنزبننے سے میچ میں واپسی مشکل ہوئی ‘اظہرعلی

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پہلے دس اوور میں سو رنز بننے سے میچ میں واپسی مشکل ہوئی۔

(جاری ہے)

پالی کیلے میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ پاکستان نے 287کا ہدف دیا جو اچھا تھاتاہم لنکن بلے بازوں نے پہلے دس اوور میں سو رنز بناکر میچ کو اپنے لیے آسان کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ محمد رضوان اچھا کھیلے ‘سیریز کے باقی میچوں میں فائیٹ بیک کی کوشش کریں گے۔