گلوکارہ نتاشا خان کی میوزیکل ویڈیو البم عیدالفطر کے بعد ریلیز کی جائیگی

جمعرات 16 جولائی 2015 13:00

گلوکارہ نتاشا خان کی میوزیکل ویڈیو البم عیدالفطر کے بعد ریلیز کی جائیگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) گلوکارہ نتاشا خان کی میوزیکل ویڈیو البم عیدالفطر کے بعد ریلیز کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آر اے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانیوالی گلوکارہ نتاشاخان کی ویڈیو البم چاند رات کو ریلیز ہونی تھی مگر بعض وجوہات کی بناء پر اس کو عید کے بعد ریلزکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نتاشاخان کے میوزیکل ویڈیو البم کا ٹائٹل سانگ ”پل پل تیری یاد ستاتی ہے“میں ماڈل علی جبران اورثناء خان شامل ہیں ۔ اس کے ڈائریکٹر اظہر بٹ ہیں ۔اس حوالے سے گلوکارہ نتاشاخان کاکہنا ہے کہ بعض وجوہات کی بناء پر میری ویڈیو البم چاند رات پر ریلیز نہیں ہوسکتی اور اب عید الفطر کے بعد پریس کانفرنس کر کے اس کو باقاعدہ طور پر ریلیز کردوں گی ۔