پہلے10اوورزمیں سورنزبننے سے میچ میں واپسی مشکل ہوئی،اظہرعلی

جمعرات 16 جولائی 2015 14:28

پہلے10اوورزمیں سورنزبننے سے میچ میں واپسی مشکل ہوئی،اظہرعلی

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پہلے دس اوور میں سو رنز بننے سے میچ میں واپسی مشکل ہوئی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے287 کا ہدف دیا جو اچھا تھا لیکن لنکن بلے بازوں نے پہلے دس اوور میں سو رنز بناکر میچ کو اپنے لیے آسان کرلیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اچھا کھیلے۔ سیریز کے باقی میچوں میں فائیٹ بیک کی کوشش کریں گے۔سری لنکا کے کپتان انجلیو میتھوز کا کہنا تھا کہ کوشل پریرا اور تلکا رتنے نے دھواں دھار اننگ کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب کیا۔ ان کا کہنا تھا کیہ بیٹسمیوں نے ذمے داری سے کھیل کرمیچ جیتا۔ کوشل پریرا کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔