دوسرا ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 جولائی 2015 14:44

دوسرا ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی۔2015ء) ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔کینگرو ز کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور ان کی ٹیم بڑا مجموعہ سکور کر نے کی کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی ہیں اور شین واٹسن کی جگہ مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈ ن کی جگہ پیٹر نیول اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔برطانوی کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور کارڈف ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔