مراٹھی اداکارہ اجتماعی زیادتی کا شکار، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 16 جولائی 2015 14:49

مراٹھی اداکارہ اجتماعی زیادتی کا شکار، ایک ملزم گرفتار

اورنگ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی مقامی اداکارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث پانچ میں سے ایک فرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اورنگ آباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کچھ عرصے سے مقیم تھی۔

(جاری ہے)

وقوعے کے روز وہ فلم ڈائریکٹر کے ایک دوست کے پاس فلم کی ادائیگی کیلئے گئی جو اسے اس علاقے سے دور پیٹھان نامی مقام پر لے گیا جہاں اپنے ساتھیوں سمیت زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

معلوم ہوا ہے کہ اسی دوست نے فلم ڈائریکٹر آنند مگھاڈے کے کہنے پر ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو فلم میں کام کیلئے ملوایا تھا تاہم ہدایاتکار آنند اب اسے ادائیگی کیلئے تیار نہ تھا جس پر اس نے ڈائریکٹر کے دوست گووند چٹلانگ سے رابطہ کیا تھا۔ چٹلانگ کو گرفتار کیا جاتا ہے تاہم باقی چار افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔