لاہور : وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صونائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے زکوۃ اور فطرانہ وغیرہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔ ایپکس کمیٹی میں فیصلہ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 14:49
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا. اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان،صوبائی وزیرکرنل رٹائرڈ شجاع خانزادہ،چیف سیکریٹری پنجاب،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،سیکریٹری داخلہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو زکوۃ اور فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا. اجلاس میں کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ صوبے سے دہشت گردی اور سنگین جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا. ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گای کہ دہشت گردوں کو پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا. دہشت گردوں ، ان کے سہولت کاروں اور ان کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے.مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.