نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

جمعرات 16 جولائی 2015 15:05

نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی۔2015ء) آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان سری لنکا سے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد نویں نمبر پر آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے جب کہ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کو شکست دے کر بنگلا دیش 7ویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان 1 درجے تنزلی کے بعد 8ویں سے 9ویں پوزیشن پر آ گیا ہے ۔

بلے بازوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمارا سنگا کارا دوسرے اور جنوبی افریقا ہی کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد 8ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد حفیظ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں 1 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں ۔